ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امیٹھی: کانگریس دفتر پر چھاپہ، اسمرتی ایرانی پر ’ریلیف ورک‘ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

امیٹھی: کانگریس دفتر پر چھاپہ، اسمرتی ایرانی پر ’ریلیف ورک‘ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

Mon, 20 Apr 2020 23:12:39    S.O. News Service

لکھنؤ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) اترپردیش کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی وزیر و امیٹھی سے رکن پارلیمان اسمرتی ایرانی اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے امیٹھی حلقے کے عوام کے لئے بھیجے گئے راحت رسانی اشیاء کی تقسیم میں روکاوٹ پیدا کر رہی ہیں۔

کانگریس کا الزام ہے کہ راہل گاندھی نے اپنے سابق پارلیمانی حلقے امیٹھی کے عوام کے لئے 6 ٹرک گیہوں، پانچ ٹرک چاول، 16400 راشن کے تھیلے، 70 ہزار ماسک، 20 ہزار سینیٹائزر اور 20 ہزار صابن بھیجے تھے، جسے کانگریس کارکنان پوری خدمت خلق کے جذبے سے تقسیم کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے اس کاج میں امیٹھی کے عوام اور میڈیا تعریف کر رہے ہیں جو بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی اور انتظامیہ کو ناگوار گزر رہا ہے۔ اپنی ناکامی کو چھپانے میں ناکام بی جے پی رکن پارلیمان اب کانگریس دفتر پر چھاپے مارنے اور کانگریسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لئے انتظامی دباؤ بنا رہی ہیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے پیر کو کہا کہ امیٹھی سے کانگریس کا رشتہ ایک کنبے کا ہے۔ وبا کے دور میں کانگریس کنبہ دن رات ضرورت مندوں کی خدمت کر رہا ہے۔ ضلع صدر پردیپ سنگھل پوری کوشش سے راحت رسانی اشیاء تقسیم کرا رہے ہیں۔ امیٹھی کے لوگ راہل کی تعریف کر رہے ہیں۔میڈیا اسے قبول کر رہا ہے۔ بی جے پی یہ دیکھ کر کافی گھبرائی ہوئی ہے اور اقتدار کا زور دکھا کر دفاتر پر بدلے کے جذبے سے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمرتی ایرانی کا محبوب مشغلہ انتراکشری کھیلنا رہا ہے۔ وہ حکومتی مشینری کا غلط استعمال کر کے راحت اشیاۓ کی تقسیم میں روکاوٹ ڈل رہی ہیں۔ امیٹھی اے ڈی ایم نے کانگریس ضلع صدر سے پوچھ گچھ کی، پارٹی دفتر کے بند ہونے پر بھی انتظامیہ نے چھاپہ مارا اور دفتر کے چوکیدار کو دھمکایا۔ یہ بی جے پی اور اسمرتی ایرانی کی جھنجھلاہٹ کو اجاگر کرتا ہے۔ کانگریس حکومت اس غنڈہ گردی کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔ غریب عوام کو راحت پہنچانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ امیٹھی کے عوام ناکارہ بی جے پی حکومت اور اسمرتی ایرانی کو ضرور جواب دیں گے۔

اجے کمار للو نے مزید کہا کہ کانگریسیوں کی مخالفت سے گھبرائی امیٹھی رکن پارلیمان جھوٹی خبریں اور فرضی فوٹو سرکولیٹ کر رہی ہیں۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ جس شخص کا فوٹو انہوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وہ خود بی جے پی کا کارکن ہے اور امیٹھی رکن پارلیمان کے ساتھ اپنی فوٹو سوشل میڈیا میں اس نے شیئر کی ہوئی ہے۔ کانگریس تمام کوششوں کے باوجود امیٹھی کے ضرورت مندوں کے درمیان راحت رسانی اشیاء کی تقسیم جاری رکھے گی۔


Share: